یوکرین سے واپس لوٹے طلبا سے یوگی کی ملاقات
گورکھپور:مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو یوکرین سے لوٹے گورکھپور کے 16میڈیکل طلبا۔طالبات اور ان کے سرپرستوں سے آج گورکھپور میں ملاقات کر کے ان کا حال چال جانا اور کہا کہ جنگ زدہ ملک سے واپس لوٹے طلبہ کے کیرئیر کے حوالے سے حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔واپس لوٹے طلبہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یوگی نے بدھ کو کہا کہ یوکرین سے بچوں کی واپسی مودی حکومت کی حساسیت کو اجاگر کرتی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ یوکرین سے شہریوں اور طلبہ کو واپس لانے کی یہ سہولیت صرف ہندوستان کو ہی ملی ہے۔بقیہ ممالک خاص کر افریقی ممالک نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو خدا کے بھروسے چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جنگ شروع ہوتے ہی میٹنگ کی اور یوکرین میں پھنسے شہریوں کو لانے کے لئے آپریشن گنگا کا آغاز کیا۔ اس کےلئے چار مرکزی وزراء کو بھیجا گیا اور مرکزی حکومت و ریاستی حکومت نے نوڈل افسران کی تعیناتی کی۔ یوپی حکومت نے دہلی میں نوڈل افسران کی تعیناتی کی۔ یوپی بھون میں ٹھہرایا اور بچوں کو بحفاظت ان کے گھر تک پہنچانے کا نظم کیا۔یوگی نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت یوکرین میں پھنسے طلبہ کو نکالنے کا ہی کام نہیں کررہی ہے بلکہ ان کے کیرئیر کو آگے بڑھانے پر بھی غوروخوض کررہی ہے۔ اس سے لے کر حکومت انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں اترپردیش کے 2290طلبہ رہتے ہیں۔ ان میں سے 2078واپس آچکے ہیں۔ تنہاگورکھپور کے 74 میں سے 70طلبہ واپس آچکے ہیں۔ چار بچوں کو بھی واپس لانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ان میں سے دو بچے پولینڈر ائیر پورٹ پر ہندوستانی سفارتخانے میں ہیں۔ دو بچے یوکرین سے پولٹاوا پہنچ چکے ہیں۔ جلد ہی وہ بھی بحفاظت پہنچ جائیں گے۔