ایک ہاتھ میں ترقی کی چھڑی۔دوسرے میں بلڈوزر کی اسٹیرنگ:یوگی
جونپور:مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت کے ایک ہاتھ میں ترقی کی چھڑی تو دوسرے ہاتھ میں بلڈوزر کی اسٹیرینگ ہے۔ غنڈے۔ مافیا کے خاتمے کے لئے بلڈوزر کا استعمال کریں گے۔منگرابادشاہ پور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدوار اجئے شنکر دوبے اجو بھیا کی حمایت میں پی جی کالج میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا بی جے پی اقتدار میں ترقی پذیر اجودھیا کی طرف آج پوری دنیا کی نگاہیں۔ہمارے ایک ہاتھ میں ترقی کی چھڑی اور دوسرے ہاتھ میں بلڈوزر کی اسٹیرنگ ہے۔کورونا وبا کے دوران حکومت کی کار کردگیوں کا ذکر کرتے ہوئے یوگی نے کہا’ وبا کے دوران ہم نے مفت ٹیسٹ، مفت علاج کا انتظام کیا اور مفت ٹیکے کاری کرائی۔ ساتھ ہی ڈبل انجن کی حکومت لوگوں کو ڈبل راشن مفت دے رہی ہے۔سابقہ حکومتوں میں عید اور محرم پر بجلی آتی تھی آج ہم بلا تفریق ریاستی باشندوں کو بجلی فراہم کررہے ہیں۔یوگی نے محتاط کیا کہ آج آپ کو ورغلانے کے لئے بہت سارے لوگ آئیں گے لیکن آپ کو اگر امن، سیکورٹی، ہم آہنگی کے ساتھ ترقی چاہئے تو آپ سوچ لیجئے آپ کو طاقت، سیکورٹی اور ہم آہنگی کہاں مل سکتی ہے۔انہوں نے پارٹی امیدوار اجئے شنکر دوبے کو جتانے کی اپیل کی اور کہا ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنانے کا کام کریں۔سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی فسادیوں اور دہشت گردوں کی معاونت کرتی ہے۔ ایس پی کی پہچان شرپسند عناصر سے ہوتی ہے۔ بی جے پی کی پہچان ترقی و رام مندر ،بہن بیٹیوں کی سیکورٹی کے عزم اور غریب کے فلاح وبہبود کے لئے لگاتار کام کرنے والی پارٹی کے طور پر ہوتی ہے۔