سرکاری اسکیمات پر ڈاکہ زنی کرتی تھیں ایس پی۔ بی ایس پی کی حکومتیں:یوگی
گورکھپور: مارچ۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ہر شہری کو سیکورٹی، ترقی اور بہتر حکمرانی کی اسکیمات سے جوڑنے والی پارٹی ہے۔ تو دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ اور ترقی کی اسکیمات میں ڈاکہ زنی کرتی تھیں۔پپرائچ اسمبلی حلقے میں پارٹی امیدوار و ایم ایل اے مہندر پال سنگھ کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں غریبوں کا راشن تک ہڑپ لیا جاتا تھا۔ بجلی کا بھی ذات اور مذہب ہوا کرتا تھا۔چہرہ دیکھ کر بجلی آتی تھی۔ ہماری حکومت بغیر کسی تفریق کے سب کو وافر اور غیر منقطع بجلی دے رہی ہے۔ ہمارا بلڈوزر سڑک بھی بنارہا ہے تو پیشہ ور مجرمین اور مافیا کی ناجائز کمائی کے پیسے سے حکومت کا خزانہ بھی بھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ترقی اور حکومت کی فلاحی اسکیمات پر ہورہا ہے۔ ہم ہر غریب کو مکان، بیت الخلاء، عمر رسیدہ، معذورین کو پنشن اور علاج کی سہولیت فراہم کررہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم لوگوں کے رہتے اجودھیا بھگوان شری رام کی شاندار مندر کی تعمیر سے ہماری پوری نسل کا فائدہ ہوگا جو سابقہ پانچ سوسالوں سے لٹکا ہوا تھا۔یوگی نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی یا کانگریس نے جو کام نہیں کیا وہ ہم نے کردکھایا۔گذشتہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ سرکاری نوکری دی اور دوکروڑ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑا۔ سیکورٹی کی گارنٹی دی۔ آج خصوصی ایام اور تیوہار پرامن طریقے سے منائےجارہے ہیں۔ کورونا بحران میں ڈبل انجن کی حکومت ماہ میں دو بار راشن کے ساتھ دال، تیل اور نمک بھی دے رہی ہے۔ کیا اس سے پہلے یہ ملتا تھا۔