بورس جانسن کا کابینہ کے ہمراہ سٹیفورڈ شائر کائونٹی کا دورہ
سٹیفورڈ،مئی۔وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے ساتھ سٹیفورڈ شائر کائونٹی کا دورہ کیا،انہوں نے یہاں کابینہ کی میٹنگ بھی کی جس میں اس بارے میں غور کیا گیا کہ کیسے ویسٹ مڈلینڈز میں اسٹینڈرڈ آف لیونگ کو بہتر بنایا جائے۔ اس موقع پر سٹیفورڈ کی خاتون ایم پی نے سٹیفورڈ کے مختلف کاروباری افراد سے وزیر اعظم اور کابینہ سے ملاقات کروائی۔ ایم پی نے سٹیفورڈ میں کاروبار کی بہتری کے لئے حکومتی مدد پر زور بھی دیا۔ اس موقع پر چانسلر رشی سوناک بھی موجود تھے۔ سٹیفورڈ کی ایم پی نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ حکومت کے سامنے یہ کیس پیش کریں گی کہ سٹیفورڈ میں کاروبار کے بہت مواقع موجود ہیں لیکن حکومت کو چاہئے کہ وہ مزیدمدد فراہم کرے تاکہ یہاں کاروبار مزید ترقی کرے۔