یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور شہرسے الیکشن لڑیں گے

نئی دہلی، جنوری۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پرگورکھپور شہر کی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے، جب کہ ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ سیراتھو سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔اتر پردیش بی جے پی کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ قانون ساز کونسل کے ارکان اور مقبول لیڈر مسٹر آدتیہ ناتھ اور مسٹر موریہ کو پارٹی نے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔بی جے پی کے امیدواروں کی اس پہلی فہرست میں متھرا سے ریاستی کابینہ کے وزیر شری کانت شرما، آگرہ دیہی سے سابق گورنر اور بی جے پی کی نائب صدر بے بی رانی موریہ، نوئیڈا سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیٹے پنکج شرما، شاہجہاں پور سے سینئر لیڈر سریش کھنہ اور سردھنا سے سنگیت سوم جیسے نمایاں نام شامل ہیں۔بی جے پی نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت 113 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے پیش نظر 105 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 58 میں سے 57 اور دوسرے مرحلے میں 55 میں سے 48 امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع مسٹر سنگھ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران نے13 جنوری کوہوئی ایک میٹنگ میں ان ناموں پر مہر ثبت کی گئی۔بی جے پی نے اپنے 83 موجودہ ایم ایل اے میں سے 63 ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے، جب کہ 20 ایم ایل اے کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں۔ اس فہرست میں 10 خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور 21 نئے چہروں کو موقع ملا ہے۔مسٹر پردھان نے دعویٰ کیا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا، مسٹر آدتیہ ناتھ کی قیادت میں 2017 میں اتر پردیش میں بنی بی جے پی حکومت کوپورے سماج نے آشیروادیا ہے۔ غنڈہ راج اور بدعنوانی ختم ہوئی ہے اوریہاں ایک حساس اور عوامی فلاحی حکومت ہے۔

 

Related Articles