زمبابوے جنوری 2022 میں سری لنکا کا دورہ کرے گا

کولمبو، دسمبر ۔زمبابوے کی مردوں کی کرکٹ ٹیم جنوری 2022 میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ سیریز 16، 18 اور 21 جنوری کو کینڈی کے پلیکل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلی جائے گی۔مہیلا جے وردھنے، جنہوں نے یکم جنوری سے سری لنکن ٹیم کے تمام فارمیٹس کے کنسلٹنٹ کوچ کا عہدہ سنبھالا ہے، اس نئے رول میں ان کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔ ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے کی میزبانی کے بعد سری لنکا کی ٹیم فروری میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا جائے گی۔ اس کے بعد وہ ہندوستان کا دورہ کرے گی اور یہاں دو ٹسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

Related Articles