فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطر میں ہائی کوالٹی میچ دیکھنے کوملیں گے: کاکا
نئی دہلی، مارچ ۔ برازیل کے سابق بین الاقوامی فٹ بال لیجنڈ کاکا کا ماننا ہے کہ اس سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ہائی کوالٹی کے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ کاکا نے کہا کہ چونکہ ورلڈ کپ یورپی فٹ بال کیلنڈر کے شروع ہونے کے تین ماہ کے اندر منعقد ہو رہا ہے، لہذاکھلاڑی تروتازہ ہوں گے اور اس لیے میچوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیت پر اس کا براہ راست اور مثبت اثر پڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ کئی لحاظ سے منفرد ہے۔ بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ نومبر میں شروع ہوجائے گا، جو کہ عام جون-جولائی ونڈو کے مقابلے میں بدلا ہوا وقت ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 21 نومبر 2022 کو البیت ایرینا میں کھیلا جائے گا اور اس میں میزبان ٹیمیں شامل ہوگی۔ ریئل میڈرڈ، اے سی ملان جیسے بڑے کلبوں کے لیے کھیل چکےاس اٹیکنگ مڈفیلڈر نے کہا، ’’کھلاڑیوں نے ابھی سیزن کی شروعات کی ہی ہوگی۔ ہم مختلف حالات کے ساتھ ایک مختلف ورلڈ کپ دیکھیں گے۔ چیزیں جس سمت میں چل رہی ہیں، اس سے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کئی ہائی کوالٹی میچ دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ کھلاڑی پوری طرح تروتازہ ہوں گے۔ سال 2022 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے کاکا کی قومی فٹ بال ٹیم برازیل پہلے ہی فٹ بال ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے اورکانمبول ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹیبل میں 17 میچوں میں 45 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ برازیل کی ٹیم اپنے آخری تین میچوں میں بالترتیب پیراگوئے، چلی اور بولیویا کو شکست دے چکی ہے۔ یہ ٹیم شاندار فارم میں نظر آ رہی ہے۔