کابینی وزیر برجیش پاٹھک کو سانس لینے میں دشواری, پی جی آئی میں داخل علاج
لکھنو:یوپی کے وزیر قانون برجیش پاٹھک کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اتواکے روزلکھنؤ پی جی آئی کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔واضح ہو کہ 5 اگست کو کابینی وزیر برجیش پاٹھک کورونا پازیٹیو اپائے گئےتھے ۔ جس کے بعد وہ ہوم آئیسولیشن میں رتھے۔
انہوں نے خود ٹویٹ کرکے کوروناپازیٹیو ہونے کی خبر دی تھی ۔ہفتے کی رات انہیں سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں اتوار کی صبح پی جی آئی کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم آئی سی یو انچارج ڈاکٹر دیویندر گپتا کی سربراہی میں کابینی وزیر کے علاج امعالجے میں مصروف ہے۔