اگست کرانتی دیوس کو ہندوستان بچاؤ دیوس کے طور پر منایا
ہلدوانی، نے اگست کرانتی دیوس کے طورپر منایا گیا۔اس موقع پاتراکھنڈ میں نینی تال ضلع کے ہلدوانی میں اتوار کو مختلف ٹریڈ یونین اور تنظیموں کے کارکنانر مختلف تنظیموں کے کارکنان نے آزادی کی لڑائی کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی مزدور مخالف پالیسیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔اس دوران شہر کے بدھ پارک میں ہلکی بارش کےدوران دوپہر گیارہ بجے منعقد ہوئے پروگرام میں آل انڈیا سینٹرل کونسل فار ٹریڈ یونین (اے آئی سی سی ٹی یو)،’کرانتی کاری لوک ادھیکار سنگٹھن‘،بیمہ ملازم یونین ،اتراکھنڈ آشا ہیلتھ ورکرس یونین،سڈکل کے سنسیرا مزدور تنظیم،ترقی پسند خواتین اتحاد مرکز اور ’پریورتن کامی چھاتر سنگٹھن‘ نے شرکت کی۔پروگرام کے بعد سبھی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ،’’کورونا کے دور میں مزدوروں کو کوئی تحفظ نہیں دیا گیا ہے۔مرکزی حکومت عالمی وبا کی آڑ میں مزدور قانونوں کو ختم کرنے سے لے کر ریلوے،بھارتیہ جیون بیمہ نیگم سمیت 42 عوامی کمپنیوں کو بیچنے میں لگی ہے لہٰذا مودی حکومت کے اس ملک کو بیچوں مہم کا جواب ہندوستان بچاؤ مہم ہے۔‘‘
پروگرام کے دوران اے آئی سی سی ٹی یو سے متعلق اتراکھنڈ آشا ہیتلھ ورکرس یونین کے کارکنان کی تین روزہ ہڑتال کے اختتام پر یونین یونین کے ریاسی جنرل سکریٹری کامریڈ ڈاکٹر کیلاش پانڈے نے آشاؤں کو ان کے کامیاب احتجاج کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں آشاؤں نے اپنے اتحاد اور جدوجہد کی طاقت کو دکھاتے ہوئے پہلی بار تین دن کی قومی ہرٹال کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تنظیمی اختلافات کو بھلاکر سبھی آشا یونینوں نے مرکزی حکومت کے خلاف ایک منچ پر آجر جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ مستقبل میں آشاؤں کو ایک ساتھ لانے اور کم از کم مزدوری کی لڑائی کو جیتنے میں کار گر ثابت ہوگا۔