کسانوں کے ستیہ گرہ کی تاریخی کامیابی: سدھو

چنڈی گڑھ، نومبر ۔پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے وزیر اعظم کے اعلان کو کسان مورچوں کے ستیہ گرہ کی تاریخی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے یہاں اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ زرعی قوانین کی منسوخی صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان مورچوں کے ستیہ گرہ کی یہ تاریخی کامیابی ہے۔ کسانوں کی قربانیاں رنگ لائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ترجیح روڈ میپ بنا کر زراعت کی بحالی ہونی چاہیے۔

 

Related Articles