گجرات کے نوساری میں فارچیون اور بس کی ٹکر میں 9 افراد ہلاک

احمدآباد، دسمبر۔گجرات کے نوساری ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک زبردست سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں نیشنل ہائی وے پر ایک فارچیون کار اور ایک لگژری بس کے درمیان ٹکرہوگئی جس میں 9 افراد کی موت جب کہ 30 سے ​​زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس احمد آباد سے ولساڑجا رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ نوساری ضلع کے ویسواں گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بس نیشنل ہائی وے پر ویسواں گاؤں کے قریب پہنچی ہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی فارچیون کار سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا زبردست تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کار اور بس سے باہر نکالا اور پولیس کو حادثہ کی اطلاع دی۔

Related Articles