وہ لوٹ کرنہیں تھکتے تھے اور ہم کام کرکے نہیں تھکتے
پی ایم مودی کی مہوبہ آمد، آبپاشی پروجیکٹوں کا کیا افتتاح
مہوبہ، نومبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے مہوبہ میں ارجن ڈیم سے متعلق معاون پروجیکٹ اور دیگر آبپاشی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد جمعہ کو یہاں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ حکومتوں پر طنز کیا اور اس کیلئے گزشتہ سرکاروںکو قصوروار قرار دیا۔سابقہ سماج وادی پارٹی کی اکھلیش حکومت کا نام لیے بغیر مودی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بندیل کھنڈ کے آبپاشی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے افراد کی حکومتوں نے غریب خاندانوں اور بیٹیوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کر دیا، جبکہ’ کرم یوگیوں‘ کی حکومت نے نل سے گھر تک پانی پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوٹ مار کرتے نہیں تھکتے اور ہم کام کرتے کرتے نہیں تھکتے ۔اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔انہوں نے کہا’’گزشتہ 7 برسوں میں مہوبا گواہ ہے کہ کس طرح ہم نے حکومت کو دہلی کے بند کمروں سے نکال کر ملک کے کونے کونے تک پہنچایا ہے۔ یہ سرزمین ایسی اسکیموں، ایسے فیصلوں کی گواہ رہی ہے، جنہوں نے ملک کی غریب ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی زندگیوں میں بڑی اور معنی خیز تبدیلیاں کی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے بندیل کھنڈ میں خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر باندہ، ہمیر پور اور مہوبہ میں آبپاشی کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے جمعہ کو مہوبہ پہنچے۔ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل نے ہیلی پیڈ پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔وزیر اعظم مہوبہ میں سڑک کی مضبوطی، ترقیاتی بلاک کبرئی میں پینے کے پانی کے منصوبے، کیرت ساگر اور مدن ساگر میں سیاحت کے ترقیاتی منصوبے اور ترقیاتی بلاک جیت پور میں گورنمنٹ انٹر کالج کا افتتاح کریں گے۔ یہ آبپاشی پروجیکٹ مہوبہ، باندہ، ہمیر پور اور للت پور میں آبپاشی کی بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔ اس سے یہاں فصلوں کی پیداوار میں بنیادی تبدیلی آئے گی۔ یہاں کے کسان ب آسانی سے دھان، گنا، مونگ پھلی، سرسوں، گندم وغیرہ کی کاشت جوار، باجرہ بونے یا کھیت خالی چھوڑنے کے بجائے آسانی سے کسانی کر سکیں گے۔ اس طرح وہ اپنی فصل سے بہت زیادہ پیداوار اور بہت زیادہ قیمت حاصل کر سکیں گے۔