راہل نے میرام کی واپسی پر کیا خوشی کا اظہار

نئی دہلی، جنوری ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اروناچل پردیش سے چینی فوجیوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ہندوستانی لڑکے میرام تارون کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز حکومت سے سوال کیا کہ کیا چین، قبضہ میں لی گئی زمین کو بھی واپس کرے گا؟کانگریس لیڈر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ چین نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، کیا چین اسے بھی واپس کرے گا؟مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’میرام تارون کو چین نے واپس کر دیا ہے، یہ سن کر تسلی ہوئی ہے۔ جس ہندوستانی زمین پر چین نے قبضہ کر رکھا ہے، و کب واپس ملے گی، وزیر اعظم جی‘‘۔ واضح رہے کہ اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوعمر لڑکے میرام کو چینی فوجیوں نے اغوا کر لیا تھا، جس پر مسٹر گاندھی نے حکومت سے ان کی بحفاظت واپسی کی اپیل کی تھی۔ یہ معاملہ اروناچل پردیش سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے اٹھایاتھا۔

Related Articles