اتھیا شیٹی، کے ایل راہل نے اپنے تعلقات کو عام کیا
ممبئی، نومبر۔اداکارہ اتھیا شیٹھی کی 29ویں سالگرہ پر کرکٹر کے ایل راہول نے انسٹاگرام پر ایک محبت بھری پوسٹ کے ذریعے اپنے رشتے کو آفیشل کیا۔ راہول نے اتھیا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دو تصویریں شیئر کیں۔ تصویر میں دونوں بھولی سورت بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ راہول نے تصویروں کے کیپشن میں لکھا، "ہیپی برتھ ڈے مائے (لو اموجی) اٹدریٹ اتھیا شیٹی،” جسے فی الحال 1.9 ملین لائکس مل چکے ہیں۔ اتھیا اور راہول اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے اپنے تعلقات کے بارے میں ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے۔ اتھیا کو آخری بار اسکرین پر ‘موتی چور چکناچور’ میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔