کائنات کو کمرشلائزڈ کرنے کی دوڑ،جیف بیزوس کاخلائی اسٹیشن لائونچ
واشنگٹن،اکتوبر۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی خلائی کمپنی بلیو اوریجن نے اعلان کیا ہیکہ وہ دہائی کے دوسرے نصف حصے میں ایک ایسا خلائی اسٹیشن لائونچ کرنا چاہتی ہے جس میں10افراد ہوں گے،اس سییہ ثابت ہوتا ہیکہ کائنات کوکمرشلائزڈ کرنے کی دوڑ میں تیزی آگئی ہے، بلیو اوریجن کے ایگزیکٹو کاکہناتھاکہ ہم کم قیمت پر خلاء میں رسائی کو فروغ دینگے،درکار تمام خدمات اور سہولیات بھی فراہم کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’’آربٹل ریف‘‘ کو ایک پریس بیان میں خلا میں مخلوط استعمال کے کاروباری پارک کے طور پر بیان کیا گیا ہے،جو مائیکرو گریویٹی ریسرچ اور مینوفیکچرنگ کو سپورٹ کرے گا،یہ کمرشل اسپیس کمپنی سیرا اسپیس کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے اور اسے بوئنگ اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا تعاون حاصل ہے۔بلیو اوریجن کے ایگزیکٹو برینٹ شیرووڈ نے کہاہیکہ 60 برسوں کے دوران ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیوں نے مداری خلائی پرواز اور خلائی رہائش کا انتظام کیاہے جس کے باعث ہم اس دہائی میں کمرشل کاروبار کیلئے تیار ہوچکے ہیں،ہم خلاء میں رسائی کو وسعت دیں گے، قیمت کم کریں گے اور خلائی پرواز کو معمول پر لانے کے لیے درکار تمام خدمات اور سہولیات فراہم کریں گے۔