امت شاہ کے بعد اکھلیش یادو بھی بنے اوم پرکاش راج بھر کی ریلی کے مہمان

مئو: کتوبر۔پوروانچل کے چند اضلاع تک ہی محدود سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر اپنے اسٹیج و اپنی شرطوں پر ریلیوں میں بی جے پی کے اس وقت صدر امت شاہ کے بعد اب سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو تک کو مہمان کے طور پر اپنی ریلی میں مدعو کرلیا۔خاص بات یہ ہے کہ مذکوروں بالا دونوں لیڈروں کی موجودگی والے پروگرام میں متعلقہ پارٹیوں کے کارکنان تو موجود رہے لیکن اسٹیج سے لے کر پروگرام کے مقام پر کہیں بھی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی پارٹی کا جھنڈا ۔بینر نظر نہیں آیا۔بدھ کو ضلع کے ہلدھر پور تھانہ علاقے میں ایس بی ایس پی کی 19ویں یوم تاسیس منائی جارہی تھی۔ اسمبلی انتخابات سے کچھ مہینے قبل اس یوم تاسیس تقریب کے بہانے اوم پرکاش راج بھر کو اپنی طاقت کا مظاہرہ بھی کرنا تھا۔ ایسے میں مہینوں قبل اویسی کے رابطہ میں بنے رہے وہ اویسی کے ساتھ نظر بھی آتے رہے لیکن پروگرام کے ایک پکھواڑے قبل ایس پی سپریمو اکھلیش یادو کے گھر پہنچ کر ان سے انہوں نے ایسی چال چلی کی ایس بی ایس پی کی اسٹیج پر ایس پی سربراہ مہمان خصوصی کے طور پر پہنچ گئے۔اس سے قبل اسمبلی انتخابات ۔2017 سے کچھ دن قبل ہی مئو کے ہی ریلوے میدان میں اوپر کاش راج بھر نے اپنے پروگرا م میں بی جے پی کے اس وقت کے صدر امت شاہ کو بھی مہمان کے طور پر مدعو کیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ گذشتہ بار اوم پرکاش راج بھر نے جہاں بی جے پی کے صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی سے اتحاد کا اعلان کیا تھا تو اس بار ایس پی سربراہ کی موجودگی میں سماج ودی پارٹی سے اتحاد کا اعلان کیا ہے۔اپنی زمین، اپنا اسٹیج اپنی شرط و اپنے جھنڈے کے نیچے بڑی پارٹیوں کے صدور سے اپنی پارٹی سے اتحاد کا اعلان کرانے والے اوم پرکاش راج بھر اپنے ووٹ بینک کو یہ پیغام دینے میں کامیاب رہے کہ سامنے والی پارٹی چاہئے جتنی بڑی ہو اوم پرکاش راج بھر کبھی اپنے مفادات سے سمجھوتیہ نہیں کرنے والے ہیں۔اوم پراش راج بھر کی ریلیوں میں دیگر پارٹی کے صدور کی موجودگی اس لئے بھی موضوع بحث بن جاتی ہے کہ وہ ریلیاں ایس بی ایس پی کے انتخابی نشان چھڑی والے پیلے رنگے کے جھنڈے کے علاوہ دیگر پارٹی کے جھنڈے تک نظر نہیں آتے۔سال 2017 میں مئو میں منعقد ہونے والی ایس بی ایس پی کی ریلی میں بی جے پی کا جھنڈا لگا رہے بی جے پی کارکنوں کو ایس بی ایس پی کے پرجوش نوجوانوں کا شکار بھی ہونا پڑا تھا۔وہیں آج ہلدھر پور میں ایس پی سپریمو اکھلیش یادو اور تمام بڑے لیڈروں کی موجودگی کے بعد ان کی پارٹی کے جھنڈے، بینر و پوسٹرموجود نہ تھے۔

Related Articles