بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سی ایم رمیش کورونا متاثر
حیدرآباد :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سی ایم رمیش کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ، مسٹر رمیش اس وقت ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ مسٹر رمیش نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ، "میری کورونا تفتیشی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ٹھیک ہوں اور ڈاکٹروں کے مشورے سے گوشہ تنہائی میں ہوں۔