کھگڑیا میں کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد ، اسمگلر گرفتار

کھگڑیا: بہارمیں کھگڑیا ضلع کے نگر تھانہ علاقہ سے پولیس نے جمعہ کو کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر دان نگر محلہ باشندہ شراب اسمگلر روہت کمار کے مکان میں چھاپے ماری کی گئی ۔ اس دوران موقع سے 150 بوتل ہریانہ میں تیار انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ شراب اسمگلر روہت کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے ۔
یواین آئی۔ قمر

Advertisement

Related Articles