ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتنا میرے لئے بڑی کامیابی ہوگی : ربادا

دبئی، اکتوبر ۔جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز کیگسو ربادا نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتنا ان کے کرکٹ کیریر کے لئے سب سے بڑا اعزاز ہوگا۔ ربادا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ، عالمی کپ جیتنے بہت اہم ہوگا۔ صد فیصد یہ میری زندگی کا سب سے بڑا کھیل اعزاز ہوگا۔ یہ جنوبی افریقی کرکٹ کے لئے بھی ایک بڑا موقع ہوگا جنہوں نے اب تک آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے۔ چھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چار بار جنوبی افریقہ کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکی ہے جبکہ 2009 اور 2013 میں ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ ربادا آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اپنی ٹیم کی تاریخ سے آگاہ ہیں لیکن اس میں زیادہ دخل نہیں دینا چاہتے۔انہوں نے کہا ، ماضی میں جو کچھ ہوا اس کا بوجھ اٹھانے اور اس کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اس کے بارے میں زیادہ بات کرنا بھی نہیں چاہتا۔ ہمارے پاس ابھی نئے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا چیلنج ہے۔ ہم صرف اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز ، سری لنکا اور آئرلینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا ہے ۔ تاہم ، ٹیم اب بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ربادا نے کہا ، یہ ایسا کچھ ہے، جس مجھے کرنا ہوگا۔ میں اس پر پرجوش بھی ہوں ۔ ربادا کو پتہ ہے کہ عالمی چیمپئن ہونا کیا ہوتا ہے۔ وہ 2014 میں جنوبی افریقہ کے لیے انڈر 19 ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کی یادیں ابھی تازہ ہیں۔ اچھا ہوگا اگر ہم اسے سینئر ٹیم کے ساتھ بھی اسے دہرا سکیں ۔

 

Related Articles