ٹوپلی کی جگہ ملز انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

برسبین/لندن، اکتوبر۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز ریس ٹوپلی ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور آئی سی سی کی منظوری کے بعد ٹیم میں ان کی جگہ ٹائمل ملز لیں گے۔ای ایس پی این کرک انفو نے بدھ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹوپلی انگلینڈ واپس جاکر ایڑی کی سرجری کروائیں گے۔ای سی بی نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران ٹوپلی کے ٹخنے میں موچ آ گئی تھی۔ ای سی بی کو امید تھی کہ ٹوپلی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے پہلے میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے لیکن انجری توقع سے زیادہ سنگین تھیملز نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں میں 15.42 کی اوسط سے سات وکٹ حاصل کیے تھے۔ وہ ران کی چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بیچ میں باہر ہو گئے تھے۔ اس وقت ٹوپلی نے ان کی جگہ لی تھی۔ ملز نے 10 اگست کو اپنے دائیں پیر کی سرجری کے بعد سے کوئی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹی 20 انٹرنیشنل جولائی میں ہندوستان کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلا، جہاں وہ تین اوور میں 35 رن دے کر ایک وکٹ لے سکے۔ملز انگلینڈ کے اضافی کھلاڑی کے طور پر آسٹریلیا جانے سے پہلے اپنی رفتار پر کام کر رہے تھے۔ وہ اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے لیے تمام نیٹ سیشنز میں مکمل طور پر حصہ لے چکے ہیں۔ انگلینڈ اب اگلی بار جمعرات کو پریکٹس کرے گا۔

Related Articles