اتراکھنڈ میں اگلے تین دنوں تک موسلادھار بارش کی وارننگ

دہرادون ، اکتوبر۔اتراکھنڈ میں مغربی خلل کی وجہ سے ، محکمہ موسمیات کی جانب سےاتوار 17 اکتوبر سے اگلے دو ، تین دن چاردھام سمیت بیشتر پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، پولیس انتظامیہ اور تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مستعد رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپونس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے اپنے اہلکاروں کو ریاست کے تمام حساس مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔ اس انتباہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمام مقامی باشندوں اور مسافروں سے چوکنا رہنے ، دریا ، نالوں سے فاصلہ رکھنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ ریاست کا دورہ کرنے والے اور سفر کرنے والے مسافروں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے منصوبے موسم کی وارننگ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائیں۔ اس دوران سفر سے گریز کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ ،وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اجودھیا دورے کے در،ہام اتوار کو ریاست میں ہونے والی شدید بارش کے پیش نظر چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس سندھو سے فون پر ریاست کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو حساس مقامات پر ہائی الرٹ رکھا جائے۔ جہاں بھی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے ، ردعمل کا وقت کم سے کم ہونا چاہیے۔ اگر ضرورت ہو تو متاثرہ کو فوری ریلیف ملنا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ چار دھام یاترا کے راستے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ چار دھام یاتریوں اور سیاحوں سے بھی اپیل کی جائے کہ وہ احتیاطی تدابیر کر لیں ۔

Related Articles