ایٹہ:کالی ندی میں چار افراد ڈوبے،3لاپتہ
ایٹہ:اکتوبر۔ اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے مرچہی علاقے میں کالی ندی میں نہاتے وقت ایک ہی کنبے کے چار افراد ندی میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیا جبکہ دیگر تین لاپتہ ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگرہ باشندہ ایک کنبہ مرچہی علاقے کے اترنجی کھیڑا میں واقع حسین پیر کی مزار پر چادر چڑھانے آیا تھا۔ چادر چڑھانے کے بعد کنبے کا ایک 10سال کا لڑکی فیضان نزدیک ہی واقع کالی ندی میں نہانے اترگیا اور اس کا پیر پھسلنے سے وہ ندی میں ڈوبنے لگا۔فیضان کو بچانے کے لئے اس کے والد یونس نے ندی میں چھلانگ لگا دی اور وہ بھی ڈوبنے لگے۔ دونوں کو بچانے کے لئے یونس کے بھتیجے امن اور ایک دیگر نے بھی ندی میں چھلانگ لگادی جسے لوگوں نے بچا لیا لیکن فیضان،امن اور یونس ندی میں ڈوب گئے۔ غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔