بستی:سریو خطرے کے نشان سے اوپر
بستی:,اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی آج خطرے کے نشان سے 47سینٹی میٹر اوپربہہ رہی ہے جبکہ ندی کی سیلابی اور کٹان سے 40سے زیادہ گاؤں متاثر ہیں۔
آفیشیل ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سریو ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان92.730کے عوض 93.230پر ہے۔ندی خطرے کے نشان سے 47سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ ندی کی سیلاب سے ہریا اور بستی تحصیل کے 40سے زیادہ گاؤں متاثر ہیں۔
ندی کئی مقامات پر تیز کٹان کررہی ہے جس سے زرعی زمین ندی کے پانی سے زیر آب ہورہی ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر شبھیکا بابو،آراجی ڈیہا، یہت مالی ماجھا، دیورا، گنگوار،کلیانپور،بھرتھاپور پڑاؤ،کنہائی پور،نرسنگھ پور، بڑا گاؤں،وتاوا، اہلیا، جگارائے، گلاس پورا گاؤں کے شہری کافی پریشان ہیں۔
اس شعبے کے کئی گاؤں کے شہری باندھ کے کنارے پناہ لئے ہوئے ہیں۔سیلاب سے 11ہزار سے زیادہ آبادی متاثر ہیں۔ شہریوں کی مدد کے لئے 75کشتیاں لگائی گئی ہیں۔