لکھنو میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1618لوگوں کا چالان
لکھنو، اترپردیش کی راجدھانی لکھنو میں ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1618لوگوں کا آج ای چالان کیا۔ْ
پولیس کے ترجمان نے اتوار کی شام یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ پولیس کمشنر (امن و قانون) نوین اروڑہ کی ہدایت پر پولیس ڈپٹی کمشنر ٹریفک کی نگرانی میں لکھنو شہر کا ٹریفک نظام بہتر کرنے کے لئے مختلف چوراہوں اور تراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمیٹ، تین سواری، بغیر نمبر والی گاڑی کے سلسلہ میں چیکنگ کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے سب سے زیادہ دو پہیہ گاڑی پر ہیلمیٹ نہ لگانے والے 969، تین سواری بٹھانے پر 52لوگوں، نو پارکنگ چالان 110اور رونگ سائڈ میں چلنے والے 57لوگوں کے علاوہ چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بلیٹ نہیں لگانے والے 80لوگوں کا جبکہ اوور اسپیڈ میں 210لوگوں کے چالان کئے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر معاملات میں 140چالان کئے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ان کے علاوہ بغیر کاغذات کے ایک گاڑی سیز کی گئی۔ اس دوران پولیس نے جرمانہ کے طورپر ایک لاکھ 49ہزار 600روپے وصول کئے۔