سادگی کی مثال تھے رگھوونش پرساد: وزیراعلیٰ یوگی

لکھنٔو، بہار اور مرکز کی سیاست میں بیش قیمت تعاون دینے والے راشٹریہ جنتا دل( آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر رگھوونش پرساد سنگھ کے انتقال پر رنج کا اظہار کرے ہوئےاترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دیہی زندگی سے تعلق رکھنے والے مسٹر سنگھ سادگی کی بہترین مثال تھے۔
مسٹر یوگی نے ٹوئٹ کیا ’’سادگی کی بہترین مثال، دیہی زندگی سے تعلق رکھنے والے سینئر لیڈر مسٹر رگھوونش پرساد سنگھ جی کا انتقال سے کافی رنج ہوا ہے۔ دیہی ترقی کی وزارت میں انہوں نے قابل ستائش کام کئے۔ بھگوان رام سے پراتھنا ہے کہ آنجہانی کی روح کو اپنے قدموں میں مقام دیں‘‘۔
واضح رہے کہ لالو پرساد یادو کے سب سے قریبی رگھوونش پرساد سنگھ (75) کا اتوار کے روز نئی دہلی کے ایمس میں انتقال ہوگیا۔ انہیں سانس کی تکلیف کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مسٹر سنگھ 1977 میں پہلی بار رکن اسمبلی بنے تھے۔ وہ پانچ بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔

Related Articles