مارش اور میکسویل کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا کی انگلینڈ پر جیت

مانچسٹر ،مشل مارش (73) اور گلین میکسویل (77) کی عمدہ نصف سنچریوں اور ایڈم جمپا (55 رن پر چار وکٹ) اور جوس ہیزل ووڈ (26 رن پر تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مارش کی 100 گیندوں چھ چوکوں کی مدد سے 73 اور میکسویل کی 59 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 77 رن اور ان کے مابین چھٹے وکٹ کے لئے 126 رن کی شراکت کی بدولت 50 اوور میں نو وکٹوں پر 294 رن بنائے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم کو سیم بلنگس کی 110گیندوں میں 14چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 118رن کی سنچری اننگز اور جانی بیرسٹو کی 107گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں سے 84 رن کی نصف سنچری اننگز بھی میچ نہیں جیتا سکی اور انگلینڈ 50 اوور میں نو وکٹ پر 275 رن ہی بناسکا۔ ہیزل ووڈ کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

Related Articles