یو پی:کورونا وائرس کے 7103نئے معاملے

لکھنؤ: اترپردیش کے گذشتہ 24گھنٹوں میں ریکارڈ 7042نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 299045ہوگئی ہے۔وہیں 76نئی اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 7282ہوگئی۔تاہم،حکومت کے دعوی کے مطابق پازیٹیو مریضوں کی شرح 4.14فیصدی ہے جبکہ ملک کا اوسط شرح 8.44فیصدی ہے۔جوکہ ملک کے اوسط سے نصف ہے۔ریاستی راجدھانی میں ریکارڈ 1181نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری امت موہن پرساد نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اس وقت ریاست میں 67321نئے ایکٹیو مریض ہیں جبکہ اس وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 227442 ہے جن میں آج ریاست کے مختلف اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے 5936مریض بھی شامل ہیں۔ ہیلتھ افسر نے کہا جمعرات کو 150652نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں ٹیسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 721798ہوگئی ہے۔

Related Articles