دھونی نے ڈیبو مقابلے میں حوصلہ بڑھایا: بمراہ
دبئی ، ٹیم انڈیا کے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے اپنا پہلا میچ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس میچ میں ان کا حوصلہ بڑھایا تھا۔
بمراہ نے 2016 میں ہندوستان کے آسٹریلیائی دورے کے دوران بین الاقوامی سطح پر ڈیبو کیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے آغاز پر ہندستان چار میچ ہار چکا تھا اور سڈنی میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں بمراہ کوکھلایا گیا تھا جس میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
بمراہ نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ دھونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ایک ذاتی فیصلہ تھا اور سبھی اس کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن ذاتی طور پر میں نے اپنا آغاز 2016 میں کیا تھا اور انہوں نے میرے حوصلے کو زبردست بڑھایا تھا۔ بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ اس سے قبل دھونی نے مجھے کسی بھی سطح پر بالنگ کرتے نہیں دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پہلے میچ میں جب میں ڈیتھ اوور میں بولنگ کرنے گیا تو میں نے دھونی سے پوچھا کہ کیا میں یارکر پھینک سکتا ہوں؟ انہوں نے مجھے کہا نہیں ، آپ یارکر نہیں کریں گے۔ دھونی نے اس وقت محسوس کیا تھا کہ یہ مشکل ڈلیوری ہے اور میں یہ نہیں کر پاؤں گا۔