صنعتی شہر کے طور پر دیں گے رام پور کو فروغ:پاٹھک

رامپور:نومبر۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے ریاست کی ایک لوک سبھا اور دو اسمبلی سیٹوں پر ہورہے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ رامپور کو صنعتی شہر کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔پاٹھک نے منگل کو یہاں کہا کہ بی جے پی تینوں سیٹ جیت رہی ہے۔ بی جے پی امیدوار کے جیتنے پر وہ رامپور کو صنعتی شہر کے طور پر فروغ دیں گے۔ صنعت کے نام پر رام پور نمبر ون ہوگا۔ رامپور میں بننے والے پروڈکٹس کو پرموٹ کیا جائے گا۔ یہاں کے وائلن کو بھی بڑھاوا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں مسلم سمیت سبھی طبقات کے لوگوں کا احترام ہے۔ سبھی کا فروغ سب سے اعلی ہے۔ ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار آکاش سکسینا ہنی کو سطحی سیاست سے اوپر اٹھ کر سروسماج کا تعاون مل رہا ہے۔وزیر نے کہا کہ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) سربراہ شیوپال سنگھ یادو کے معاملے میں چل رہی جانچ سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ افسر بتائیں گے کہ کیسی جانچ چل رہی ہے۔بی جے پی شفاف سیاست کررہی ہے۔ پارٹی میں قانون توڑنے والا ایک بھی شخص ملے گا تو یہ ہمارا دعوی ہے کہ اس کے خلاف ایسی کاروائی ہوگی کہ اس کی پشتیں یاد رکھیں گی۔پورے ملک کی عوام کو ہم تیقن دلانا چاہتے ہیں کہ قانون کا راج قائم کریں گے۔ اور اس کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جو جیتے گا اسے ٹکٹ دیں گے چاہے وہ مسلم ہی کیوں نہ ہو۔بی جے پی سیاست اقتدار کے لئے نہیں بلکہ غریب بہبود کے لئے کرتی ہے۔

Related Articles