ہندوستانی عوام مورچہ ایک بار پھر این ڈی اے میں شامل

پٹنہ:بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کے مد نظر سیاسی واقعات کے مابین آج ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) نے

قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔
ہم کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے یہاں اپنے سرکاری رہائش پر منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ۔ قبل میں مقررہ پروگرام کے تحت مسٹر مانجھی کل این ڈی اے میں شامل ہونے والے تھے لیکن انہوںنے فیصلہ بدلا اور آنا فانا میں پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے این ڈی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔
مسٹر مانجھی نے کہاکہ ترقیاتی امور پر ان کی پارٹی این ڈی اے میں شامل ہورہی ہے ۔ سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں ابھی ان کی کوئی بات چیت نہیںہوئی ہے ۔ حالانکہ انہوںنے کہاکہ سیٹوں کی تقسیم کوئی مسئلہ نہیںہے ۔

Advertisement

Related Articles