وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سیکورٹی میں تعینات این ایس جی کمانڈو سمیت چھ کورونا سے متاثر

وارانسی، 30 اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سلامتی میں تعینات این ایس جی کے ایک کمانڈو سمیت چھ پولس اہلکاروں کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد انہیں عارضی طور سے سلامتی کے کاموں سے ہٹاکر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سنیچر کو وزیراعلی کے وارانسی دورے کے دوران ضلع پولس لائن پر تعینات سلامتی اہلکاروں اور دیگر اہلکاروں کی جانچ کی گئی تو چھ متاثر پائے گئے۔
اس کے بعد سبھی چھ متاثروں کو فوری طور سے ہٹاکر آئسولیشن میں بھیج دیا گیا اور علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ این ایس جی کمانڈو کے علاوہ ایک انسپکٹر، ایک فلیگ گاڑی کا ڈرائیور اور تین سپاہی شامل ہیں۔ سپاہی وارانسی میں تعینات ہیں جبکہ انسپکٹر لکھنؤ اور ڈرائیور گورکھپور کا ہے۔

Related Articles