الہ آباد ہائی کورٹ کا محرم جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار

پریاگ راج:الہ آباد ہائی کورٹ نے ہفتہ کو محرم کے پیش نظر تاجیا کا جلوس نکالنے کی اجازت کے لئے داخل پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے ریاست کی جانب سے کووڈ۔19 کے حوالے سے محرم کے جلوس پر لگائی گئی پابندی کو برقرار رکھا۔

جسٹس ششی کانت گپتا اور شمیم احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پٹیشن کو خارج کردیا۔قابل ذکر ہے کہ روشن خان اور متعدد دیگر افراد نے مفادعامہ کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کووڈ۔19 کے پیش نظر حکومت نے تمام مذاہب کے مذہبی تقاریب پر پابندی عائد کی ہے۔

فاضل ججوں نے عرضی گذاروں کے اس بحث کو بھی ماننے سے انکار کردیا کہ حکومت محرم کے جلوس پر پابندی عائد کر کے ایک ‘مخصوص کمیونٹی ‘ نشانہ بنا رہی ہے۔ججوں کا کہنا تھا کہ محرم جلوس پر عائد پابندی کووڈ۔19کے پیش نظر ہے اور کسی بھی سماج کو ہدف بنانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔

Related Articles