یوپی کے وزیر برائے فروغ صنعت ستیش مہانا کورونا متاثر
لکھنؤ:اترپردیش میں یوگی آدتیہ حکومت کے وزراء کا کورونا کی زد میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فروغ صنعت وزیر ستیش مہانا کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
وزیر نے ہفتہ کو خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی’کورونا کے ابتدائی علامات دکھائی دینے کے بعد میں نے کل اپنا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ڈاکٹرس کی صلاح سے میں نےخود کو گھر پر آئیسولیٹ کرلیا ہے۔میری اپیل ہے کہ آپ میں سے جو بھی لوگ گذشتہ کچھ دنوں سے میرے رابطے میں آئے ہیں،برائے مہربانی اپنی جانچ کرالیں۔
قابل ذکر ہے کہ یوگی کابینہ کے مہانا 13ویں وزیر ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔اس سے پہلے 12وزراء کورونا کے شکار ہوچکے ہیں جن میں سے دو کی موت واقع ہوئی ہے۔