جموں وکشمیر میں کورونا کی قہر سامانیاں: 823 افراد کی رپورٹ مثبت، دو مریض فوت

سری نگر،اگست۔ جموں وکشمیر میں جمعے کے روز مزید 823 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ دو مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلع میں جمعے کے روز 118کی رپورٹ پازٹیو آئی، اُدھم پور میں تین، راجوری میں آٹھ، ڈوڈہ می گیارہ، کٹھوعہ میں آٹھ، سانبہ میں آٹھ، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں سات، رام بن میں بارہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی. انہوں نے کہاکہ سری نگر میں 212 افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی، بارہ مولہ میں 159، بڈگام میں83،پلوامہ میں بارہ ، کپواڑہ میں 41، اننت ناگ میں 48، بانڈی پورہ میں 37، گاندربل میں نو، کولگام میں 31،اور شوپیاں میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئیک انہوں نے بتایا کہ جمعے کے روز سری نگر اور جموں میں دو مریض فوت بھی ہوئے۔ اُن کے مطابق 679 مریض جمعے کو صحت یاب ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ کے باعث لوگوں میں ایک دفعہ پھر فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ماسک کے ذریعے ہی وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اگر چہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم لوگوں سے التجا ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں خاص طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرنے سے گریز کریں ۔

Related Articles