شہری ہوا بازی کی وزارت گوالیار قلعہ میں بین الاقوامی یوگا دن منائے گی

نئی دہلی، جون۔شہری ہوا بازی کی وزارت منگل کو گوالیار قلعہ میں بین الاقوامی یوگا ڈے کا اہتمام کرے گی جس میں دو ہزار سے زیادہ لوگ یوگا کریں گے۔اس پروگرام کا افتتاح مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2014 میں ہر سال 21 جون کو بین الاقوامی یوگاڈے کے طور پر منانے کا تاریخی فیصلہ کیا۔اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن "آزادی کے امرت مہوتسو” کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وزارت آیوش ملک بھرکے اہم مقامات پر بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اقدام سے ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طور پر پیش کرنے میں مدد ملے گی۔یوگا کے اس سال کے بین الاقوامی دن کا تھیم "یوگا فار ہیومینٹی” ہے، کیونکہ کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران یوگا نے بیماری کے درد کو کم کرنے میں بنی نوع انسان کی خدمت کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی یوگا نے کووڈ-19 کے بعد کے جیو پولیٹیکل منظر نامے کو سنبھالنے، ہمدردی، مہربانی اور اتحاد کے جذبے کی طاقت پرلوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور پوری دنیا کے لوگوں کو آفت کو برداشت کرنے میں مدد کی تھی۔پروگرام کے دوران مشترکہ یوگا پروٹوکول، ماہرین کے یوگا پر لیکچرز، یوگا پریکٹس کے مظاہرے اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

Related Articles