ٹرین گاندھی گرام-بوٹاڈ، رادھن پور-پالن پور کے درمیان چلے گی

احمد آباد، جون۔مغربی ریلوے نے آج سے گجرات میں گاندھی گرام-بوٹاڈ اور رادھن پور-پالن پور کے درمیان روزانہ معمول کی مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈویژنل ریلوے کے ترجمان کے مطابق ان ٹرینوں کے لیے غیرریزرو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے، جن کا کرایہ میل/ایکسپریس ٹرینوں کے جنرل کوچ کے برابر ہوگا۔ ان ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ٹرین نمبر 09573/09574 گاندھی گرام – بوٹاڈ – گاندھی گرام مسافر اسپیشل: ٹرین نمبر 09573 گاندھی گرام – بوٹاڈ پیسنجر اسپیشل گاندھی گرام سے 06:55 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن 10:55 بجے بوٹاڈ پہنچے گی۔ واپسی کی سمت ٹرین نمبر 09574 بوٹاڈ – گاندھی گرام مسافر خصوصی بوٹاڈ سے شام 05:10 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن رات 09:00 بجے گاندھی گرام پہنچے گی۔اس ٹرین کے راستے میں وسترا پور، سرکھیج، مورائیا، مٹوڈا، باولا، ڈھولکا، گودھیشور، کوٹھا گانگڑ، ارنیج، بھورکھی، لوتھل، لولیا، ہڈالا بھال، دھولی بھال، رائیکا، دندوکا، تگڑی، بھیم ناتھ، چندروا، جالیلا روڈ اور سارنگ پور روڈ اور الاؤ اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ٹرین نمبر 09577/09578 گاندھی گرام-بوٹاڈ-گاندھی گرام پیسنجر اسپیشل: ٹرین نمبر 09577 گاندھی گرام-بوٹاڈ پیسنجر اسپیشل گاندھی گرام شام 06:00 بجے روانہ ہوگی اور روزانہ رات 09:55 بجے بوٹاڈ پہنچے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 09578 بوٹاڈ – گاندھی گرام پیسنجر اسپیشل بوٹاڈ سے 06:00 بجے روانہ ہوگی اور 09:35 بجے گاندھی گرام پہنچے گی۔اس ٹرین کے راستے میں وسترا پور، سرکھیج، مورایا، مٹوڈا، باولا، ڈھولکا، گودھیشور، کوٹھ گنگڑ، ارنیج، لوتھل بھورکھی، لولیا، ہڈالا بھال، دھولی بھال، رائیکا، دھندھوکا، تگڑی، بھیم ناتھ، چندروا، جالیلا روڈ، سارنگ پور روڈ اور الاؤ اسٹیشنوں پر رکے گی۔

 

Related Articles