ویسٹرن ریلوے کی 16 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ

ودودرہ، جون۔ویسٹرن ریلوے کی 16 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ رہیں گی۔چیف پبلک ریلیشن آفیسر سمیت ٹھاکر کی طرف سے یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ویسٹرن ریلوے کی کچھ ٹرینیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ رہیں گی۔ ان ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ منسوخ شدہ ٹرینیں: ٹرین نمبر 22929 دہانو روڈ – ودودرہ سپر فاسٹ ایکسپریس 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 22930 ودودرہ – دہانو روڈ سپر فاسٹ ایکسپریس 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گیٹرین نمبر 19425 ممبئی سنٹرل – نندربار ایکسپریس 18 جولائی تک ہر ہفتہ کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19426 نندربار – ممبئی سنٹرل ایکسپریس 19 جولائی تک ہر اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 22959 ودودرہ-جام نگر 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 22960 جام نگر ودودرہ 19 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 12929 ولساڈ-ودودرہ 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 12930 ودودرہ-ولساڈ 19 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19035 ودودرہ-احمد آباد 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19036 احمد آباد-ودودرہ 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔اسی طرح ٹرین نمبر 19119 احمد آباد-سومناتھ 17 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19120 سومناتھ-احمد آباد 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 09483 مہیسانہ – پاٹن ہفتہ میں 5 دن (پیر، بدھ، جمعرات، جمعہ، اتوار) 18 جولائی تک منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 09484 پاٹن – مہیسانہ 17 جولائی تک ہفتے میں پانچ دن (منگل، بدھ، جمعرات، ہفتہ، اتوار) منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19818 جبل پور – رتلام 2 جولائی سے 20 اگست تک ہر ہفتہ کو چتوڑ گڑھ میں مختصر سفر کرے گی اور چتوڑ گڑھ – رتلام کے درمیان منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19327 رتلام-ادے پور 3 جولائی سے 21 اگست تک ہر اتوار کو چتوڑ گڑھ سے مختصر طور پر روانہ ہو گی اور رتلام-چتوڑ گڑھ کے درمیان منسوخ رہے گی۔ویسٹرن ریلوے نے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Articles