فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی تین ممالک کے 16 شہر کریں گے

سوئٹزرلینڈ،جو۔ فیفا نے امریکہ، میکسیکو اور کناڈا میں 2026 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے 16 شہروں کی فہرست کا اعلان کیا ہے۔ اسپوتنک کے مطابق، فہرست میں اٹلانٹا، بوسٹن، ڈیلاس، ہیوسٹن، کنساس سٹی، لاس اینجلس، میامی، نیویارک/نیو جرسی، فلاڈیلفیا، سان فرانسسکو، سیئٹل سمیت 11 امریکی شہروں کے نام شامل ہیں۔ کناڈا کے ٹورنٹو، وینکوور اور میکسیکو کے گواڈالاجارا، میکسیکو سٹی اور مونٹیری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہلی بار 48 قومی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Related Articles