کانوے کورونا سے متاثر

لندن، جون۔نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیون کانوے انگلینڈ سیریز کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چوتھے کیوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل آل راؤنڈر مائیکل بریسویل اور سپورٹ اسٹاف کے فزیو وجے ولبھ اور اسٹریتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کرس ڈونالڈسن بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ کانوے اب پانچ دن کے لیے قرنطینہ میں جائیں گے، جبکہ نیوزی لینڈ نے ان کی جگہ کسی کو طلب نہیں کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا: "تینوں اتوار کو ٹیم سے الگ لیڈز کا سفر کریں گے اورامید کے مطابق ٹھیک ہونے پر جمعرات کے آخری ٹیسٹ سے قبل منگل کو ہیڈنگلے میں ٹریننگ کے لیے ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔”بیان میں کہا گیا، ’’ٹیم کے باقی ارکان کورونا سے پاک ہوگئے ہیں۔ اگر ضرورت ہوئی تو علامات رپورٹنگ اور ٹیسٹ کے ہیلتھ ضوابط پر عمل کرنا جاری رکھیں گے۔”نیوزی لینڈ تیسرا ٹیسٹ 23 جون سے لیڈز میں کھیلے گا۔

Related Articles