جان سینا کی جنگ زدہ یوکرین سے بچ نکلنے والے کم عمر مداح سے ملاقات

نیویارک،جون۔ریسلر اور اداکار جان سینا نے یوکرین کی جنگ سے بچ نکلنے والے 19 سالہ مداح اور اس کی والدہ سے ایمسٹرڈیم میں ملاقات کی۔ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی طرف سے سوشل میڈیا پر ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ جان سینا کا یہ مداح میشا ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا ہے اور یوکرین کے شہر ماریوپول میں گھر تباہ ہونے کے بعد یہ وہاں سے نکل آیا ہے۔مشکل سفر کے دوران میشا کی ماں نے اس کی ہمت بندھانے کے لیے کہا کہ وہ جان سینا سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں۔جان سینا نے میشا سے مصافحہ کیا اور اسے گلے لگایا، انہوں نے کہا کہ میں تم سے ملنے کے لیے بہت دور سے آیا ہوں۔جان سینا نے اپنے مداح سے کہا کہ میں نے تمہارے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے۔ویڈیو کے آخر میں بچے کی والدہ جان سینا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتی ہیں ’جان بہت شکریہ، تم بڑے دل کے مالک ہو‘۔

 

Related Articles