سوامی پرساد موریہ سمیت ایس پی کے چار امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:جون۔ اترپردیش میں قانون ساز کونسل کی 13سیٹوں پر آئندہ 20جون کو ہونے والے اسمبلی کے لئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر سوامی پرساد موریہ سمیت چار امیدواروں نے بدھ کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ایس پی نے موریہ کے علاوہ جاسم انصاری اور قنوج کے سابق ایم ایل اے سوبرن سنگھ یادو کے بیٹے مکل یادو اور شہنواز خان شبو کو بھی امیدوار بنایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے سوامی پرساد موریہ، مکل اور انصاری ہی ایس پی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ نامزدگی کرنے کے لئے اسمبلی پہنچے تھے۔ اور اس کے بعد چوتھے امیدوار شہنواز خان کو بھی نامزدگی کے لئے اسمبلی بلایا گیا۔چاروں امیدواروں نے اکھلیش یادو کی موجودگی میں نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم اور ایس پی کے ترجمان راجندر چودھری بھی شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ شہنواز خان شبو کو اعظم خان کا قریبی مانا جاتا ہے۔ سہارنپور کے رہنے والے شبو اعظم خان کے پرسنل سکریٹری بھی ہیں۔وہیں سابق ایم ایل اے انصاری حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخاب سے پہلے کانگریس چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔ودھان پریشد الیکشن کے لئے 20جون کو ہونے والی ووٹنگ کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ 09جون ہے۔ دستاویزات کی جانچ 10جون کو ہوگی جبکہ نام واپسی کی آخری تاریخ 13جون ہے۔

Related Articles