سنجے لیلا بھنسالی کوفلم ’ہیرامنڈی‘ کی ہدایتکاری کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ ملے گا؟

ممبئی،جون۔میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے لیلیٰ بھنسالی آنے والی نئی فلم ’ہیرا منڈی ‘ کی ہدایتکاری کے لئے بھاری رقم وصول کریں گے۔میڈیا رپورٹ کیمطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے فلم ’ ہیرا منڈی ‘ کے لئے 200 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہیجس میں بھنسالی کی ڈائریکشن فیس بھی شامل ہے۔ صرف بھاری بجٹ ہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی ہیں کہ اس فلم کی ہدایت کاری کے لییسنجے لیلیٰ بھنسالی نے 60-65 کروڑ فیس طلب کی ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ہما قریشی اور ریچا چڈھا جیسی بہترین اداکارائیں اہم کردارادا کرتی نظر آئیں گی تاہم مرد اداکاروں کی تلاش ابھی جاری ہے۔مذکورہ فلم آزاد ہندوستان سے پہلے کے زمانے کے درباریوں کی کہانیاں بیان کرے گی فلم محبت، دھوکہ دہی اور سیاست پر مبنی واقعات کی منظر کشی کی جائے گی اور اس فلم کے لئے بھی ان کی گزشتہ فلم گنگو بائی کا سیٹ ہی استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ہیرا منڈی‘‘ کو رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

Related Articles