نورا فتیحی نے ویٹریس بننے کیلئے درکار اہم خصوصیات بتادیں

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی سیلیبریٹی نورا فتیحی نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں کینیڈا میں ایک ریسٹورنٹ میں بطور ویٹریس کام کیا اور اس کام کے تجربے کا احوال انہوں نے ٹیلی وڑن پروگرام میں شیئر بھی کیا۔ نورا نے اپنی اس ملازمت کو دوسری آمدنی کے لیے کیا اور کہا کہ وہ بہت ہی مشکل ملازمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 16 سے 18 سال کی عمر تک یہ ملازمت کی، یہ بہت ہی مشکل ملازمت تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے آپ کے پاس بات چیت کی بہترین صلاحیت، اچھی شخصیت ہونی چاہیے، آپ کو بہت تیز ہونا ہے اور ساتھ ساتھ آپ کی یادداشت بھی بہترین ہونی چاہیے۔ نورا کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار آپ کے گاہک بہت ناراض ہوسکتے ہیں، لیکن آپ کو اس صورتحال کو جھیلنے کے قابل ہونا چاہیے۔

Related Articles