سارن میں آٹو رکشہ سے 200 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط

چھپرہ ، جون ۔بہار میں سارن ضلع کے ایکما تھانہ علاقہ کے ایکما بازار واقع آٹو اسٹینڈ سے سموار کو پولیس نے ایک آٹو رشکہ کے چھت پر بنائے گئے خفیہ تہہ خانے سے 200 لیٹر غیر قانونی انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔ڈپٹی پویس سپرنٹنڈنٹ ہیڈکوارٹر منیشور پرساد سنگھ نے یہاں بتایاکہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایکما تھانہ علاقہ میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور اپنی گاڑی میں خفیہ تہہ خانہ بناکر غیر قانونی انگریزی شراب کی کھیپ پہنچا رہا ہے ۔ اس بنیاد پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایکما پولیس نے مذکورہ آٹورکشہ کی جب تلاشی لی تو 200 لیٹر غیر قانونی انگریزی شراب برآمد کی گئی ۔مسٹر سنگھ نے بتایاکہ چھاپے ماری کے دوران موقع کا فائدہ اٹھاکر آٹو رکشہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

Advertisement

Related Articles