ہرش وردھن نے این ڈی آر ایف کے میک شیفٹ اسپتال کا افتتاح کیا

غازی آباد، مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے غازی آباد کے کملا نہرو نگر میں واقع نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے آٹھویں کور کے صدر دفتر میں 10 بستروں کی صلاحت والے ایئر کنڈیشنڈ میک شیفٹ اسپتال کا افتتاح کیا۔
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے اشتراک سے تعمیر کردہ میک شیفٹ اسپتال میں این ڈی آر ایف اہلکاروں اور ان کے افراد خانہ کا علاج کیا جائے گا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس افتتاحی تقریب میں کہا کہ انہیں وقتا فوقتا پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ این ڈی آر ایف اہلکاروں کی طرف سے آفات کے دوران انجام دی گئی انسانی خدمات کے تعلق سے معلومات موصول ہوتی رہتی ہے ۔ آج یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ این ڈی آر ایف اہلکاروں کے درمیان آکر ان سے ملنے کا موقع ملا ہے۔
ملک کے کسی بھی خطے میں آفات کے دوران ہر جگہ این ڈی آر ایف کے اہلکار نظر آتے ہیں۔ یہ اہلکار اپنی جان کھیل کرچیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور اپنے شہریوں کی قیمتی زندگیاں بچاتے ہیں۔

Related Articles