ناکامی پر ہیری اور میگھن کا برطانیہ میں خیرمقدم نہیں ہوگا، برطانوی مصنفہ

لندن:باوجود اسکے کہ حالات و واقعات کچھ اور کہہ رہے ہیں لیکن شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کے لیے برطانیہ میں گرمجوشی اور خیرمقدمی کے جذبات موجود نہیں ہیں۔یہ دعویٰ برطانوی طبقہ امرا کی رکن اور مصنفہ لیڈی کولن کیمبیل نے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اب بھی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی مداح اور پرستار ہوں۔برطانیہ کے شاہی خاندان کے سابق اراکین کے حوالے سے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈی کولن کیمبیل کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکی ہیں اور اب بھی کہتی ہیں کہ میگھن مارکل بڑی صلاحیتوں کی حامل ہیں۔اسکی وجہ یہ ہے کہ قدرت نے انھیں بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے، اگر وہ اسکا درست استعمال کریں تو اب بھی صورتحال کو تبدیل کرسکتی ہیں، وہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے بہت سے بہتر کام کرسکتی ہیں۔لیڈی کولن کیمبیل نے مزید کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ انھیں بدترین صورتحال کی بجائے بہتر امکانات سے آگاہ کروں، جو کہ انکے لیے ممکن بھی ہو۔ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان دونوں نے خود کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ میرا خیال ہے کہ آنے والا وقت جیسا بھی ہو، انکے لیے کافی مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر شہزادہ ہیری اور میگھن نے برطانیہ واپس آنے کی کوشش کی تو وہاں انکا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔ لیڈی کولن کیمبیل نے کہا کہ یہ دونوں ہالی ووڈ کے بارے میں جو سوچ لیکر آئے تھے، میرے خیال میں اسکے بہت کم امکانات ہیں کہ اگر یہاں یہ کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرسکے تو یہ کہیں اور چلے جائیں گے۔مجھے نہیں معلوم کہ یہ دونوں کیا کرینگے، مجھے تو شک ہے کہ انھیں خود بھی پتہ نہیں کہ انھیں کرنا کیا ہے۔

Related Articles