روس میں کورونا کے 4،870 نئے معاملات ، 90 اموات

ماسکو: روس میں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 4،870 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 946،976 ہوگئی ہے۔جمعہ کو روس کے کورونا وائرس سرویلانس سنٹر نے یہ اطلاع دی۔
مانیٹرنگ سنٹر کے جاری کردہ بیان میں ، "روس کے 85 علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4،870 نئے معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان میں سے 1،292 افراد میں انفیکشن کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ ”
روس میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے، جس کے بعد اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 16،189 ہوگئی ہے۔
روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ماسکو میں کورونا کے سب سے زیادہ 690 معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرزبرگ میں 181 اور ماسکو ریجن میں 151 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس مدت کے دوران ، صحت مند ہونے کے بعد 5،817 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ، جس کے بعد اب صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 761،330 ہوگئی ہے۔

 

Related Articles