اترپردیش کے وزیرمملکت برائے صحت اتل گرگ کورونا پازیٹیو

ہوم آئیسولیشن میں کرارہے ہیں علاج

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے صحت اور غازی آباد کے ایم ایل اے اتل گرگ کورونا انفیکشن کی زد میں آگئے ہیں۔ بخار اور گلے میں درد کی شکایت ہونے پر پیر کوانہوں نے سیمپل جانچ کیلئے بھیجا تھا۔ کیا ۔ دیر راتج ان کی رپورٹ  پازیٹیو آئی۔ اس وقت وہ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

محکمہ صحت کی ٹیم گھر کے دیگر ممبروں کی  جانچ کے لئے ان کے گھر جا رہی ہے۔ 15 اگست کو آرٹی پی سی آر لیب کا افتتاح کرتے وقت انہوں نے اپنے سیمپل کی جانچ کرائی تھی ، اس وقت ان کی رپورٹ  نگیٹیو آئی تھی ۔
خود اتول گرگ نے یہ خود کی  معلومات اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ دی ہیں اور اپنی کورونا رپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

Related Articles