دھونی کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا خاتمہ: یوگی
لکھنؤ ،مہندر سنگھ دھونی کو ہندوستان کےسب سے کامیاب کپتان میں سے ایک کی حیثیت سے کرکٹ کی دنیا کا روشن ترین مینارہ قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ دھونی کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ایک دور کا خاتمہ ہے ۔
یوگی نے ٹویٹ کیا کہ دھونی کو ملک کے نوجوانوں کا منبع تحریک بتایا اورانھیں ان کی نئی اننگز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شاندار صلاحیتوں کا خزانہ، حیرت انگیز ہیرو ، صبر کا نمونہ ، ہندوستانی کرکٹ دنیا کے اہم ستون ایم ایس دھونی کے ذریعہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک دور کا خاتمہ ہے۔ آپ نے ہمیشہ ہندوستان کی قدر اور شان کو بڑھایا ہے ، آپ نوجوانوں کی ترغیب ہیں۔ میری نئی اننگز کے لئے نیک خواہشات۔
وزیر اعلی نے دھونی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے آل راؤنڈر سریش رینا کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی اور اترپردیش کے ایک جوہر ہیں اور انہیں زندگی میں نئی اننگز کی نیک خواہشات۔