وکاس دوبے کا ایک اور ساتھی گرفتار
لکھنؤ:اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے چترکوٹ سے کانپور میں چوبے پور علاقے کے بکرو گاؤں میں آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کرنے کے بعد مڈھ بھیڑ میں مارے گئے ہسٹری شیٹری وکاس دوبے کا ایک اور ساتھی گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ٹی ایف ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے پیر کو کانپور میں گذشتہ دو جولائی کو پولیس اہلکار کے بہیمانہ قتل کی واردات میں ملوث 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش بال گوند دوبے عرف لالو کو چترکوٹ کے کروی علاقے میں کھوہی سے کروی جانے والی شاہراہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انعامی بدمعاش کانپور کے بکرو گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ دو جولائی کو وکاس کے ساتھ پولیس اہلکار کے قتل کی واردت میں ملوث تھا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری پر 50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔قتل کی وارادت کے بعد وہ فرارچل رہا تھا۔اس کے خلاف چوبے پور تھانے میں متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔